سوشانت سنگھ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں خودکشی کی تصدیق

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں خودکشی کی تصدیق ہو گئی، گزشتہ روز سوشانت کی لاش ان کے

گھر پر پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے پولیس ڈپٹی کمشنر ابھیشک ترمکھے نے 34 سالہ اداکار کی پوسٹمارٹم رپورٹ ملنے پر بتایا

کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ پولیس ترجمان نے اعتراف کیا کہ تفتیش کے باوجود تاحال یہ پتہ نہیں چلایا جا سکا

کہ سوشانت نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیوں کیا، ان کے گھر سے ایسا کوئی تحریری مواد بھی نہیں ملا جو خودکشی کا سبب

واضح کرتا ہو۔

سوشانت راجپوت کے چچا آر سی سنگھ نے پولیس کی جانب سے خود کشی کا دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سوشانت اپنی

جان نہیں لے سکتا، پولیس کو معاملے کی تفتیش درست سمت میں کرنی چاہیے تاکہ اصل مجرم قانون کے کٹہرے میں لایا جا

سکے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سوشانت کو قتل کیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات

بدھ جون 17 , 2020
مردان: ( پریس رپورٹر عبدالله ENN NEWS ) صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں مصنوعی قلت پیدا کرنے اور سرکاری نرخ سے زیادہ پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کاروائیوں […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: