نارووال۔ ریسکیو 1122 کے زیراہتمام پری فلڈ موک ایکسرسائزز کا انعقاد‎

نارووال(نمائندہ خصوصی۔رانا محمد مدثر)

ریسکیو 1122نارووال کے زیر اہتمام رواں سال 2020 کی پہلی پری فلڈ موک ایکسرسائز کاانعقاد۔فلڈ موک ایکسر سائز ایم

آر لنک نہر تلونڈی بھنڈراں کے مقام پر منعقد کی گئی. موک ایکسر سائز میں ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد زماں لک نے

مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ اے ڈی سی آر ڈاکٹر فیصل سلیم،اے سی عمر افتخار شیرازی،سی ای او ہیلتھ

ڈاکٹر حافظ محمد خالد ،ڈی او ڈاکٹر محمد طارق،ڈی ڈی زراعت چوہدری تنویر احمد تتلہ کےعلاوہ،تعلیم ،میونسپل کمیٹی اور

محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اس موقع پر موجود تھے ۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ

کیا گیا جبکہ فلڈ کے دوران ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے

ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے مہمانوں کو پاکستان کا پرچم تھامے سلامی پیش

کی گئی۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ لگائے گے تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طور پر

ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم، میڈیکل کیمپ. فلڈ کیمپ کے بھی قائم لگائے

گئے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد زمان لک نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور اعتماد کا اظہار کرتے ھوئے کہا کہ ضلع

بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے

ریسکیو 1122 کے جوانوں کو سلام پیش کرتے کہا کہ ہمیں ان نوجوانوں پر فخر ھے جو ہروقت کسی بھی ایمرجنسی میں

کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات فلڈ و دیگر موقع پر دن رات ایک کر کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ھیں۔

۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر عدنان نواز کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دی گی ان کا کہنا

تھا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا ہے ، فرضی مشقوں میں

ریسکیو آفیسران اور ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں نے حصہ لیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان ذندہ باد اور ریسکیو 1122زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔


خبر (نمائندہ خصوصی . رانا محمد مدثر) نے ارسال کی ہے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

میلسی : غلام مصطفیٰ کی خصوصی نیوز رپورٹ

منگل جون 16 , 2020
میلسی ۔ غلام مصطفی صابری نمائندہ خصوصی میلسی : غلام مصطفیٰ کی خصوصی نیوز رپورٹ محلہ ریاض آباد میں موجود انٹرویو کوریج کی یہ خبر (نمائندہ خصوصی ۔ غلام مصطفیٰ صابری) نے ارسال کی

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: