سوشانت سنگھ راجپوت کی اچانک موت سے بالی ووڈ کی فضا سوگوار

بھارت اور پاکستان میں ‘’سرفراز’’ کے کردار سے شہرت پانے والے بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خود کشی ان کے ساتھی اداکاروں کو افسردہ کر دیا ہے۔

بالی وڈ کے معروف اداکار 34 سالہ سوشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی لاش ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے، ابتدائی طور پر اس کو خود کشی قرار دیا جا رہا ہے۔

آنجہانی اداکاری 1986ء میں ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن اداکار بننے کا جنون انھیں ممبئی لے آیا۔

سوشانت راجپوت نے پی کے، ڈیٹیکٹو بیومکیش بخشی، ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ سٹوری، کیدار ناتھ، کائی پوچے اور چھچھورے جیسی فلموں میں کام کیا۔
نوجوان اداکار کی اچانک موت نے بالی ووڈ کی فضا سوگوار کر دی ہے۔ ان کے ساتھی اداکاروں نے سوشانت سنگھ کی اچانک موت پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں نوجوان اداکار کے ساتھ اپنی یادوں کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ سوشانت مجھے بہت پیار کرتا تھا، میں اس کی توانائی، اس کا جوش وخروش اور بھرپور مسکراہٹ بہت محسوس کروں گا۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے بھی اپنی تعزیتی ٹویٹ میں کہا کہ انھیں سوشانت سنگھ کی موت کا بہت افسوس ہے جبکہ کوچ روی شاستری نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک زندگی جو اتنی امید اور ممکنات سے بھری ہوئی تھی، اچانک ختم ہو گئی۔

ہدایتکار فرحان اختر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ بالکل سکتے میں ہیں اور یہ نہایت ہی افسوسناک خبر ہے۔ انڈین کرکٹ پلئیر متھالی راج نے بھی لکھا کہ وہ اتنے باصلاحیت اداکار کی موت پر بہت افسوس میں ہیں۔ آپ نہیں کہہ سکتے کہ لوگ اندرونی طور پر کس کرب اور مشکل میں گزر رہے ہوتے ہیں۔

اداکار اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اس خبر بارے میرے پاس کہنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ سوشانت بہت اچھے اداکار تھے۔ مجھے یاد ہے جب میں نے فلم چھچورے میں سوشانت کو دیکھا تھا، میں نے اپنے دوست ساجد کو بتایا تھا کہ میں کتنا محظوظ ہوا تھا۔

اس کے علاوہ سنجے دت، انیل کمبلے، شیکھر دھون، وویک اوبرائے سمیت دیگر نے بھی تعزیتی پیغامات میں سوشانت کی خود کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انڈٰین اداکاری رتیش دیش مکھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ انھیں اس خبر پر یقین ہی نہیں آ رہا ہے۔

پوجا بھٹ نے لکھا کہ ہمیں کسی کی موت یا زندگی کو پرکھنا نہیں چاہیے اور ایسے لوگوں کو کمزور نہیں کہنا چاہیے جنھوں نے جانے کے لیے اپنے راستوں کا انتخاب کیا۔

بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں افسوس کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر مجھ سے ہضم نہیں ہو رہی، تمہارا سفر تو ابھی شروع ہوا تھا۔ میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنے سکتے میں ہوں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دادو : مجید ملاح ۔ ای این این نمائندہ کی نیوز رپورٹ

پیر جون 15 , 2020
دادو : (مجید ملاح ۔ ای این این نمائندہ ) دادو سول ہسپتال میں کرونا وائرس جھوٹ نکلا رفیق لغاری نے کہا کے میری بیوی سول ہسپتال مین داخل ہیں سول والوں نے غلط کورنا ٹیسٹ دی ۔ جب آغا خان سے ٹیسٹ کروائی تو کرونا نہیں تھا۔ رفیق لغاری […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: