کورونا سے متاثرہ روبینہ اشرف کی صحت کا معاملہ، اداکارہ کی بیٹی نے صورتحال بتاتے ہوئے اپیل کردی

لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی مینا طارق نے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

مینا طارق نے کہا کہ ان کی والدہ روبینہ اشرف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ مینا طارق نے اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی ۔

خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں طبیعت خراب ہونے پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبیعت میں بگاڑ پیدا ہونے پر انہیں اتوار کی رات کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنڈدادنخان حمزہ ڈیپارٹمنٹل سٹور : افتتاحی تقریب

پیر جون 8 , 2020
پنڈدادنخان: (محمّد ارسلان دلیر کھوکھر ای این این نیوز رپورٹر) پنڈدادنخان حمزہ ڈیپارٹمنٹل سٹور چوک خواجگان افتتاحی تقریب حافظ نزیر احمد سعیدی نے افتتاح کیا اس موقع پر روز نامہ سٹی انفارمیشن ڈیٹ کے انوسٹی گیشن رپورٹر تحریک حی علی الفلاح پاکستان کے رابطہ سیکرٹری ملک عمران اعوان سید واجد […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: