غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کرنیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری، آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کورونا وائرس کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے(کویڈ-19) کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے مزید 3 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔ یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے۔

غیر منظور شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ اب 4 جولائی 2020 سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔قواعد کے مطابق ایسی تمام موبائل ڈیوائسز جن کو لوکل سم کے ذریعے کسی بھی مقامی موبائل فون نیٹ ورک سے منسلک کیا جاتا ہے انہیں پہلی بارمقامی نیٹ ورک استعمال کرنے کے 60 یوم کے اندررجسٹرکروانا ضروری ہے لیکن غیرمعمولی حالات کے پیش نظر، ایسی غیرتصدیق شدہ موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ جنہیں 18 مارچ سے تین جولائی 2020 کے درمیان بلاک ہونا تھا، اب انہیں 4 جو لائی 2020 سے بلاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی اے نے ڈیوائس آئیڈینٹیفکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا تھا جس کے تحت موبائل ڈیوائس صارفین اپنا موبائل رجسٹر کرا سکتے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے

ہفتہ جون 6 , 2020
(مدثر الیاس ڈپٹی بیورو چیف) اسلام آباد،آئی جی اسلام آباد نے ضلع بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ڈی آئی جی آپریشنز کو ضلع بھی کی سکیورٹی کو از خود مانیٹر کرنے کی ہدایت تمام داخلی و خادجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ سخت کردی […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: