سوشل میڈیا صارفین ہوجائیں ہوشیار, اکاؤنٹ ہیک کرنے کا نیا طریقہ مارکیٹ میں آگیا

فیس بک سمیت کوئی بھی موبائل ایپ لنک کے ذریعے اپڈیٹ کرنے سے اکاؤنٹ اور ڈیٹا ہیک ہو جائے گا، ایف آئی سائبر کرائم نے خبردار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو اپڈیٹ کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی لنک کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ ہیکرز کی جانب سے اکاؤنٹ ہیک کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہریوں کو شعور دینے کی ضروت ہے کہ اگر سکیورٹی فیچرز "ان ایبل” کیے جائیں تو آئی ڈی ہیک ہونے کے امکانات ختم ہو جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا ستعمال اور انٹرنیٹ کی عام اور سستی سہولت جہاں شہریوں کو اپنے خیالات کے اظہار اور گلوبل ویلیج میں اپنوں تک آسان رسائی کا موقع دے رہا ہے وہیں پر سوشل میڈیا کا غلط استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے، محفوظ سمجھا جانے والا واٹس ایپ اور فیس بک اکاونٹ ہیک کرنے کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جہلم کے ایک ہی خانددان کے 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

بدھ جون 3 , 2020
(محمد طفیل – ڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم کے ایک ہی خانددان کے 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر جہلم نے خود اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مذکورہ خاندان کے 18 افراد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ اس حوالے […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: