’پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک لیکن کورونا کیسز کم رپورٹ ہوئے‘

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہونے کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وفاق، صوبے اور عسکری ادارے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، صحت کے اداروں میں کام کرنے فرنٹ لائینز ہیلتھ ورکرز کو وی کیئر مہم کے تحت تربیت دی جا رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے ویڈیو لنک پر جنیوا میں 73 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ عالمی ادارہ صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کی کارروائی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ہو رہی ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر طفر مرزا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر بڑی حد تک قابو پایا گیا ہے۔ کورونا وبا پر کوئی بھی ملک اکیلے قابو نہیں پا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے رکن ممالک مشترکہ طور پر بہتر طریقے سے اس وبا سے نمٹ سکتے ہیں۔ اس وبا سے پاکستان سمیت تمام ممالک کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوام کی آگہی کے لئے میڈیا پر بھرپور مہم جاری ہے، اس کے لئے فوری طور پر ہیلتھ ہیلپ لائن قائم کی گئی جبکہ ٹریسنگ ٹیسٹنگ اینڈ کورنٹاین کی قومی پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہم آواز ہو کر کورونا وائرس کی مفت ویکسین کی سب لوگوں کو فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ مئی 20 , 2020
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تر شاپنگ مالز ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔ شاپنگ مالز کے کھلنے کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہے گا۔ شاپنگ مالز میں قائم فوڈ کورٹ، بیوٹی سیلون اور پلے ایریاز بند رہیں گے جبکہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: