پشاور ( اِکرام اللہ ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نوشہرہ پولیس نے غیرت اور بہادری کی مثال قائم کردی۔ معصوم بچی مناہل کے ساتھ درندگی اور اسے بے پناہ تشدد بے دردی سے قتل کرنے والے سفاک۔بے
رحم۔ظالم ۔درندہ صفت ۔وحشی قاتل کو تین دنوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔آئ جی پولیس۔ڈی آئ جی مردان رینج نے معصوم بچی کے ساتھ ظلم کا سحت نوٹس لیا تھا
اور ڈی پی او نوشہرہ جناب منصور امان کی قیادت میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیا تھا جنہوں نے شب و روز بے پناہ محنت کر کے بہت جلد کیس ٹریس کر کے درندہ ملزم کو گرفتار بھی کر لیا۔
ٹیم میں شامل ایس پی انویسٹی گیشن سید افتحار شاہ۔ ڈی ایس پی اکوڑہ لقمان خان۔اے ایس پی کینٹ تصور اقبال۔اے ایس آئ سلیمجاوید خان۔بازمحمد خان ۔مراد خان۔خان زیب خان۔ تھانہ کینٹ کے Sho زرداد خان۔Sho عالمگیر خان سب خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم صوابی پولیس کے ڈی ایس پی خالد خان ۔چارسدہ پولیس سے ڈی ایس پی بشیر خان کے بھی بے حد شکر گزار ہے جنہوں نے ظلم بے نقاب کر نے میں بھر پور تعاون کیا۔ڈی آئ جی مردان محمد علی گنڈہ پور دن رات تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ رابطہ میں تھے اور بار بار نوشہرہ میں ان کا آنا جانا تھا۔اور متاثرہ غریب خاندان کے ساتھ بیٹھ کر انکو تسلی دیتے رہیں۔