عالم دین مولانا طارق جمیل کودل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں لاہورمیں جوہرٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی ۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔
Next Post
بولی ووڈ کے معروف اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
منگل جنوری 1 , 2019
بولی ووڈ کے ورسٹائل اداکار اور مصنف قادر خان طویل علالت کے باعث کینیڈا کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قادر خان گزشتہ چند سال سے بیمار تھے اور انہوں نے اپنی مصروفیات بھی قدرے کم کر رکھی تھیں۔ چار دہائیوں تک اپنی اداکاری سے […]
