سرکاری دستاویزات اور اطلاعات واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کرنے پر پابندی

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین پر تمام دستاویزات اور اطلاعات واٹس ایپ کے ذریعے کسی دوسرے سے شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے یہ اقدام سرکاری دستاویزات اور معلومات میڈیا اور غیر متعلقہ افراد کیساتھ شیئر کرنے کے خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔ ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ 31 جنوری 2020ء کو کیبنٹ ڈویژن میں اعلیٰ سطح اجلاس میں سوشل میڈیا کے معاملات زیر بحث آئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکیورٹی خدشات کے سبب سرکاری ملازمین دفتری کاغذات، اہم سرکاری دستاویزات اور معلومات واٹس ایپ کے ذریعے کسی غیر متعلقہ شخص کو بھجوانے کے مجاز نہیں ہیں۔

وفاقی حکومت کے فیصلوں کی روشنی میں پنجاب میں بھی تمام متعلقہ سیکشن آفیسرز، لا آفیسرز اور سٹیٹ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تونسہ شریف میں کانسٹیبل پر فائرنگ کا معاملہ

منگل مارچ 10 , 2020
ڈیرہ غازیخان ( انعام اللہ کھوسہ رپورٹر ، ای این این نیوز ) ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اختر فاروق تونسہ ہسپتال پہنچ گئے ڈی پی او نے تونسہ شریف ہسپتال میں ملزمان کی فاٸرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل مختیار احمد کی عیادت کی۔ زخمی کانسٹیبل کے علاج معالجہ […]

کیلنڈر

اکتوبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
%d bloggers like this: