تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی ملک ترقی کرتا ہے : چوہدری محمد ظریف

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد حسنین قریشی ) محکمہ تعلیم کے ایس ڈی اومیل چوہدری محمد ظریف نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں ترقی سے ہی ملک ترقی کرتا ہے ۔

والدین اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں ۔ سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیارکوبلندکرنے اورطلباء کومعاشرے کا بہترین شہری بنانے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔تعلیم کے شعبے میں گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ بارے والاکی کارکردگی مثالی ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ بارے والامیں سالانہ تقریب انعامات کے موقع پرمہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔تقریب میں ای ایس ڈی ای اوضمیر احمد،ضلع ممبرملک اقبال بم ، نائب ناظم یونین کونسل باران آباد محمدطارق ،ہیڈماسٹراکرام اللہ خان ، تحصیل سینئر نائب صدرAPTAشہزادہ کامران بھی موجودتھے ۔ تقریب میں تعلیم کے شعبہ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے والے طلباء میں انعامات اورکتب تقسیم کی گئیں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمدظریف نے کہاکہ محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے لیے ہرممکن اقدامات کررہاہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

جمعرات اپریل 4 , 2019
تلہ گنگ ( شوکت علی . بیو رو چیف ) تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سردار شمیم خان اور رجسٹرار ہائیکورٹ لاہور چوہدری ہمایوں امتیاز سے ملاقات کی ، وفد کی قیادت صدر تلہ گنگ بار خواجہ ناصر آفتاب ایڈووکیٹ ، […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: