قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بناۓ گے : علی امین خان گنڈا پور

ڈیرہ اسماعیل خان( ‏عبدالرشید . ڈسٹرکٹ رپورٹر‎ ) وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے کہ قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کی سے پوشیدہ نہیں

ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کا شمار پاکستان میں بہترین شہرت کی حامل بارز میں ہوتا ہے امید ہے کہ نو منتخب کابینہ اس کے وقار کو مزید بلند کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔

سینیئر قانون دان چوہدری خالد ایڈوکیٹ۔ معروف سماجی شخصیت حاجی فضل خان بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے نو منتخب صدر ان کی کابینہ کو وکلاء برادری کا بھرپور اعتماد سے کامیابی کے حصول پر مبارکباد پیش کی

اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ نو منتخب کابینہ نہ صرف اپنے ووٹرز بلکہ مجموعی طور پر وکلا برادری کے مسائل کو حل کرے گی بلکہ بار اور بینچ کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے اور وکلا برادری کے ذریعے قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے

انصاف کی فراہمی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دیگر شعبوں کی طرح وکلاء برادری کے مسائل کا حل بھی میری ترجیحات میں شامل ہے ڈسٹرکٹ بار کے لیئے گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

بلکہ ہائی کورٹ بار کے لیئے بھی مالی گرانٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا پاکستان تحریک انصاف قانون کی بالادستی پریقین کی ہے وزیراعظم عمران خان انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لئے نہ صرف پرعزم ہیں بلکہ ہمارا ایجنڈا بھی یہی ہے انصاف کا بول بالا ہو کرپشن کا خاتمہ ہو مظلوم کے ساتھ زیادتی کا ازالہ ہو

بلکہ اس کو اس کا حق میں فراہم کیا جائے اس موقع پر اڈسٹرکٹ بار کے نومنتخب صدر اختر حسین قریشی ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان اور جذبات اور بار کی بہتری کے لئے کی کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی علی امین خان گنڈہ پور علاقہ اور ادارہ دوستی کا ثبوت دیتے رہیں گے .

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

یوٹیوب کا مولانا طارق جمیل کیلئے اعزاز

پیر اپریل 1 , 2019
دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کو منفرد اعزاز سے نواز دیا۔ مولانا طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں اور دنیا بھر میں وہ دین کی دعوت و تبلیغ کی وجہ سے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: