اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا، یہ وقت بھی گزر جائے گا، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے شریف خاندان نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تاہم نوازشریف نے ایک بار پھر کسی بھی اسپتال جانے سے انکارکردیا۔ ملاقات میں نوازشریف کی والدہ شمیم بیگم، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔ اہل خانہ نے نوازشریف کے دن بدن کم ہوتے وزن پر تشویش کااظہار کیا۔

شہبازشریف نے بڑے بھائی کو کہا کہ آپ کی طبیعت خراب ہے علاج کروائیں، تاہم نوازشریف نے کہاکہ اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑدیا ہے۔ اپنے والد سے ملاقات پر بیٹی مریم نوازجذباتی ہوگئیں جس پر نوازشریف کاکہناتھاکہ حوصلہ رکھو اور مضبوط بنو یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

طبیعت کی خرابی کے باعث نوازشریف نے دوسری جمعرات بھی پارٹی قائدین اور کارکنان سے ملاقات نہیں کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پہلی موبائل خدمت وین کا افتتاح

ہفتہ مارچ 16 , 2019
خانقاہ ڈ وگراں( احمد ناز . ڈ پٹی بیورو چیف ) پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے عوام کو مزید بہتر طور پر مستفید کرنے کیلئے موبائل خدمت مراکز نے کام شروع کردیا ۔ عوام کو خدمت مراکز کی تمام سروسز Doorstep پر فراہم کرنے کیلئے ملتان میں پہلی موبائل […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: