کرائسٹ چرچ حملے میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتا ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے جب کہ 5 لاپتا ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے واقعے میں 4 پاکستانی بھی زخمی ہوئے ہیں ان کا اسپتال میں علاج جاری ہے جب کہ 5 پاکستانی لاپتا ہیں جن کی شناخت کا مقامی حکام کی مدد سے پتا لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

واپڈہ منگلا کے ملازم کی بیٹی اغواء : انصاف کے حصول کوشاں

ہفتہ مارچ 16 , 2019
میرپور ( حمادالحسن . تحصیل رپورٹر ) واپڈہ منگلا کے ملازم مظہر حسین اپنی فیملی کے ساتھ کشمیر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10جنوری سے میری بیٹی سدرہ فاطمہ غائب ہے۔ جو کہ تاحال بازیاب نہیں کروائی جا سکی۔تھانہ منگلا میں بڑی مشکلوں […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: