سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے فری میگا جنرل میڈیکل کیمپ

ٹھٹھہ ( رپورٹ ۔ علی گوہرِ قمبرانی ) ٹھٹھہ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار حاجی گل محمد سموں اور سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے ٹھٹھہ کے برانچ موری کے قریب پسماندہ علائقے میں 17 مارچ کو فری میگا جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

اس سلسلے میں سردار حاجی گل محمد سموں نے بتایا کے ٹھٹھہ میں صحت کی سہولیات کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھٹھہ کے ان لوگوں کو فری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

جو اپنے علائقے سے بڑے شہروں تک رسائی اور مہنگے علاج کی پہنچ نہیں رکھتے۔ ایک روزہ فری میگا میڈیکل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانے کیلئے دور دراز علائقوں میں ہینڈبل اور میڈیا کے ذریعے اطلاع پہنچانے کی مہم جاری کردی ہے،

اس کیمپ میں کراچی کی سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن اور ٹھٹھہ کے ڈاکٹرز جس میں ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور ہربل کے ماہرین ٹھٹھہ کے لوگوں کو فری معائنہ، فری ادویات اور مختلف فری ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کریں گے جس میں ہزاروں لوگوں کے علاج کی گنجائش موجود ہوگی،

اس سلسلے میں سردار حاجی گل محمد سموں نے اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے تاکہ مستحق لوگ اس فری طبی کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں۔۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کورنگی آفس میں پولیس کے شکایتی مرکز کا دورہ

جمعہ مارچ 15 , 2019
کراچی ( على احمد ، نمائندە خصوصى ) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا ایس ایس پی کورنگی آفس میں پولیس کے شکایتی مرکز کا دورہ کیا ، ایس ایس پی کورنگی سید علی رضا کی ایڈشنل آئی جی امیر شیخ کو پولیس کمپلینٹ سیل کے بارے میں […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: