پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتا پورراہداری پر اختلافات

خانقاہ ڈ وگراں( احمد ناز . ڈ پٹی بیورو چیف ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتا پورراہداری پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں،

جن کے تحت پہلا معاملہ سکھ یاتریوں کی تعداد اور دوسرا ٹرانسپورٹیشن کا ایشو ہے، پاکستان 500 جبکہ بھارت 5ہزار سکھ یاتری بھیجنا چاہتا ہے، پاکستان بذریعہ بس جبکہ بھارت پیدل سفر کروانے پر بضد ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری کامسئلہ تاحال برقرار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو روزانہ کی بنیاد پر 500 سکھ یاتریوں کی آمد کی پیشکش کی ہے۔ جبکہ بھارت روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان بھیجنے پر بضد ہے۔

لیکن پاکستان نے مئوقف اپنایا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد اور انتظامات میں دشواری کا سامنا ہوگا۔

اسی طرح پاک بھارت دونوں ملکوں کے درمیان دوسرامسئلہ سکھ یاتریوں کی ٹرانسپورٹیشن سے متعلق سامنے آیا ہے۔جس کے تحت پاکستان کا مئوقف ہے کہ سکھ یاتری روزانہ بسوں پر کرتارپور آسکتے ہیں

لیکن بھارت چاہتا ہے کہ سکھ یاتری بسوں کی بجائے پیدل سفرکرکے کرتارپور جائیں۔ واضح رہے گزشتہ روز کرتار پور راہداری مذاکرات کیلئے بھارت میں پاکستان کے نائب ہائی کمشنر سید حیدر شاہ امرتسر پہنچے۔

پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے آج امرتسر پہنچا ہے۔ سید حیدر شاہ نے بتایا کہ پاکستان سکھ برادری کے بآسانی پاکستان پہنچنے کیلئے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتا ہے۔ امرتسر ائیرپورٹ پہنچنے پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا منصوبہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سکھ یاتری راہداری کے ذریعے بآسانی پاکستان تک پہنچیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی

جمعہ مارچ 15 , 2019
گوجرہ ( بیوروچیف . ناصر صدیق ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر سی آئی اے سٹاف سرکل گوجرہ کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کی گي . گوجرہ ۔سی آئی اے سٹاف سرکل گوجرہ کے انچارج سردار امیر صفدر گجر نے اپنی ٹیم […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: