اب نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او ملے گا : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے بڑے چور اور ڈاکو خطرے میں ہیں لیکن اب نہ کوئی ڈیل ہوگی نہ ہی این آر او ملے گا۔

باجوڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کے انعقاد تک سب کو چوکنا رہنا ہے،

ہوسکتا ہے کہ اگلے 30 دنوں میں الیکشن کی وجہ سے بھارت ہمارے خلاف کوئی کارروائی کرے، اس لیے قوم اور مسلح افواج کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کو بھی چوکنا رہنا ہے، ہماری بدقسمتی ہے کہ ہندوستان میں حکمران جماعت نفرتیں پھیلا کر الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی قوم جنگ نہیں امن چاہتی ہے لیکن ہماری امن کی پالیسی کو کبھی کوئی کمزوری نہ سمجھے،

ہندوستان سے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے تجارت کریں اور کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل کریں، میں کشمیریوں کو ان کی جدوجہدِ آزادی اور دلیری پرانہیں سلام پیش کرتا ہوں، امن و خوشحالی کے لیے مودی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، افغانستان میں طالبان اور امریکا کے مذاکرات جاری ہے جس سے وہاں امن کی امید ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کبھی کسی کرپٹ، عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں سے ڈیل نہیں کروں گا، ملک نے دو این آر او کی بہت بڑی قیمت ادا کی ہے،

مشرف نے ایک این آر او نواز شریف کو دیا اور دوسرا زرداری کو دیا، اب جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں بلکہ بڑے بڑے ڈاکو اور لیٹرے خطرے میں ہیں، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں : پاک سرزمین پارٹی کے صدر بشیر احمد میرانی

جمعہ مارچ 15 , 2019
کشمور( ڈسٹرکٹ رپورٹر ۔ دلبر علی‎) پاک سرزمین پارٹی کے صدر بشیر احمد میرانی اوراحمد علی ابژو دیگر رہنماں نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے کہا ہم ہر مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ضلع کے تمام مسائل حل کرینگے اور 23 مارچ یوم تاسیس […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: