برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

براز يل کے ایک اسکول میں 2 سابق طلبا نے فائرنگ کر کے 6 بچوں اور 2 شہریوں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازيل کے شہر ساؤ پاؤلو کے ايک اسکول ميں 2 نقاب پوش افراد نے دھاوا بول دیا، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 6 بچے ہلاک ہوگئے جب کہ پولیس کے پہنچتے ہی حملہ آوروں نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک مزدور اور راہگیر بھی ہلاک ہوگیا۔

یسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں 4 بچوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 17 افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صبح 9 بجے پیش آیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں حملہ آوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی خود کو گولی مار لی، حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 25 سال کے درمیان تھیں اور وہ اسکول ہی کے سابق طالب علم تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دربار امیر حمزہ سلطان کا روڈ ٹوٹ پوٹ کا شکار

جمعہ مارچ 15 , 2019
راجن پور ( امیتاز احمد جسکانی ۔ انٹرنی رپورٹر ) دربار امیر حمزہ سلطان کا روڈ ٹوٹ پوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے ۔ دربار امیر حمزہ سلطان متولی دربار سردار بھورا خان جسکانی نے میڈیا سے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: