محکمہ جنگلات کی زمینوں پر سے قبضے ختم

مٹھی ( جاوید بجیر . رپورٹر ) محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے تھرپارکر ضلع میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر سے قبضے ختم کرانے اور انہیں محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے ضلعی ویجیلینس کمیٹی کی میٹنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تھرپارکر اور کمیٹی چئیرمین مشتاق احمد کلوڑ کی صدارت میں ان کے آفس میں منعقد ہوئی

جس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل، ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر تھرپارکر شرجیل احمد میمن، گیم آفیسر جنگلی حیات اشفاق احمد میمن، چیف میونسپل آفیسر مٹھی محمد ملوک خاصخیلی، ڈسٹرکٹ سیشن جج آفس سپرنٹنڈنٹ مولا بخش بجیراور دیگر متعلقہ ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ جنگلات کی زمینوں کا پہلے نقشہ کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی

اور محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضہ ہٹانے کے لئے ان کو نوٹس جاری کیا جائے گے، اس مقصد کے لئے پولیس اور محکمہ روینیو مدد فراہم کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تھرپارکر میں گگرال اور دیگر قیمتی درختوں کی کٹائی کی روکتھام کے لئے محکمہ جنگلات کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے اورخلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے

اور آرا مشین مالکان کو بھی پابند کیا جائے کہ وہ محکمہ جنگلات کی اجازت کے بغیر لکٹری کی خرید و فروخت نہ کریں۔ اجلاس میں گیم آفیسر تھرپارکر اشفاق احمد میمن نے بتایا کہ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کے لئے 5حوض بنائے ہیں اور جہاں ضرورت ہو تی ہے وہاں پانی پہچایا جارہا ہے ۔ ( ہ آ نمبر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جسٹس اعجاز الاحسن کے ڈی جی ایل ڈی اے سے متعلق کیس میں ریمارکس

جمعرات مارچ 14 , 2019
سپریم کورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کی نظرثانی درخواست غلط بیانی سے بھری پڑی ہے،کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کو سنا ہی نہیں گیا تھا،چیف سیکرٹری اور وزیرہاو¿سنگ کے دستخط موجود […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: