گردوں کاعالمی دن

مٹھی ( جاوید بجیر . رپورٹر ) گردوں کے عالمی دن کی مناسب سے آج ضلعی انتظامیہ تھرپارکرکے تعاون سے تھرپریس کلب مٹھی کے آدیٹوریم ہال میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ(SIUT)کی ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر مبارک نہڑیو کی سربراہی میں ایک روزہ کیمپ قائم کی گئی جہاں پر مفت پیشاب ، بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ ، دیگرچیک اپ اور الٹراساؤنڈ کیا گیا

اور گروں کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر جن افراد کے گردے زیادہ کمزور تھے انہیں کراچی اسپتال کی او پی ڈی میں طلب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبارک نہڑیو نے بتایا کہ پینے کا پانی معیاری نہ ہونے کم پانی پینے شوگر کی بیماری اور بلڈ پریشر بڑہنے کے باعث گردوں پر منفی اثر پڑتاہے انھوں نے مزید کہا کہ گردون کو صحت مند رکھنے کے لئے وزن پر کنٹرول رکھیں

عطائی ڈاکٹروں سے پرہیز کریں سگریٹ نوشی سے بچیں اور اگر پتھری کی بیماری میں مبتلا ہوں تو اس کا فوری علاج کرائیں اور زوزانہ 8سے 12گلاس پانی ضرور پئیں۔

ڈاکٹر مبارک نہڑیو نے بتایا کہ SIUT))کی جانب سے تھر میں پہلی مرتبہ مٹھی ، مالنھور وینا ، بوگھار اور مٹھڑیو بھٹی میں ایک روزہ کیمپ لگا کر 400مریضوں کا معائنہ اور مفت ٹیسٹ کی گئی ہیں

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

محکمہ جنگلات کی زمینوں پر سے قبضے ختم

جمعرات مارچ 14 , 2019
مٹھی ( جاوید بجیر . رپورٹر ) محکمہ جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کی تکمیل کے لئے تھرپارکر ضلع میں محکمہ جنگلات کی زمینوں پر سے قبضے ختم کرانے اور انہیں محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کو مختلف بیماریوں سے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: