مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت یافتہ قرار داد ،چین نے ایک بار پھر ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ قرار داد ویٹو کردیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گلوبل دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے بھارتی حمایت یافتہ قرار داد کو چین نے سلامتی کونسل میں ویٹو کردیا ہے ۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین اس قرار داد سے متعلق پہلے بھی کئی بار اپنا موقف دے چکا ہے ،چین پہلے 3بار مسعود اظہر کے خلاف قرار داد ویٹو کر چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیر پا نتائج کے لیے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ،چین نے ہر بار سلامتی کونسل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ فرانس نے بھارت کی درخواست پر سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرار داد جمع کرائی تھی ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مارکیٹ سے خریداری کرتے صارفین کے حقوق

جمعہ مارچ 15 , 2019
جب بھی آپ دکان سے کوئی خریداری کرتے ہیں تو وہ محض ایک معمولی لین دین نہیں، بلکہ ایک قانونی معاہدے کے تحت ایک کاروباری لین دین وجود میں آتا ہے۔ اس کا مطلب دراصل یوں ہوا کہ اگراس لین دین میں کسی قسم کی کوئی خرابی یا گڑ بڑ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: