پشاور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی‘ کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

پشاور میں ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 950 گرام آئس برآمد کرلی۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مسعود اظہر کے خلاف سلامتی کونسل میں بھارتی حمایت یافتہ قرار داد ،چین نے ایک بار پھر ویٹو کردی

جمعرات مارچ 14 , 2019
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے ایک بار پھر بھارتی حمایت یافتہ قرار داد ویٹو کردیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو گلوبل دہشت گرد قرار دینے کے حوالے سے بھارتی حمایت یافتہ قرار داد کو چین نے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: