پی آئی اے کا امریکا کیلیے دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے امریکا کے لیے دوبارہ ڈائریکٹ پروازیں شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق براہ راست امریکا کے لیے جلد پروازیں شروع کی جائیں گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی پہلے براستہ برطانیہ امریکا پرواز یں جایا کرتی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا جس پر پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا مگر پی ائی اے اب ڈائریکٹ پروازیں دوبارہ چلانا چاہتا ہے۔
پی آئی اے کے چیئرمین نے گزشتہ روز امریکی کونسل جنرل سے اس سلسلے میں تفصیلی بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی کونسل جنرل نے چیئرمین پی آئی اے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کے لیے بھر تعاون کریں گی۔

امریکا کے لیے دوبارہ براہ راست پروازوں کا اغاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا جائے گا جہاں دیگر ایئر پورٹس کی نسبت امریکا کے لیے پروازیں شروع کر نے کے حوالے سے سکیورٹی فول پروف ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کراچی ایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے اعلی انتظامات کیے گئے ہیں مگر پہلی تر جیح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں شروع ہونے سے پی آئی اے کو اپنا مالی خسارہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شائقین کا پی ایس ایل میں فوجی کیپ پہننا قابل قدر لیکن کھیل سیاست سے بالاترہے ، پاک فوج

جمعہ مارچ 15 , 2019
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ یقیناً پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: