کرتارپورراہداری پر پاک بھارت مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے امریکا کے لیے دوبارہ ڈائریکٹ پروازیں شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق براہ راست امریکا کے لیے جلد پروازیں شروع کی جائیں گی اور اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی پہلے براستہ برطانیہ امریکا پرواز یں جایا کرتی تھی جس کی وجہ سے پی آئی اے کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا تھا جس پر پی آئی اے نے امریکا کے لیے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا مگر پی ائی اے اب ڈائریکٹ پروازیں دوبارہ چلانا چاہتا ہے۔

پی آئی اے کے چیئرمین نے گزشتہ روز امریکی کونسل جنرل سے اس سلسلے میں تفصیلی بات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی کونسل جنرل نے چیئرمین پی آئی اے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں چلانے کے لیے بھر تعاون کریں گی۔
امریکا کے لیے دوبارہ براہ راست پروازوں کا اغاز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کیا جائے گا جہاں دیگر ایئر پورٹس کی نسبت امریکا کے لیے پروازیں شروع کر نے کے حوالے سے سکیورٹی فول پروف ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کراچی ایئرپورٹ پر بھی سکیورٹی کے اعلی انتظامات کیے گئے ہیں مگر پہلی تر جیح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، امریکا کے لیے ڈائریکٹ پروازیں شروع ہونے سے پی آئی اے کو اپنا مالی خسارہ بھی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

د كی کے شہری کی ایمانداری، راستے سے ملنے والے 80 ہزار روپے واپس كر د یے

جمعرات مارچ 14 , 2019
د كی میں شہری نے ایمانداری كی اعلیٰ مثال قائم كرتے ہوئے راستے سے ملنے والے 80 ہزار روپے واپس مالک کے حوالے كر دیئے۔ بلال بلوچ ساكن كلی غنڈئی بلوچان سے بازار جارہا تھا کہ راستے میں اس کے 80 ہزار روپے گرگئے تھے اس سلسلے میں بلال بلوچ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: