ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے پر ڈٹ گئے

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے کے بل کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم اب پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر تنخواہیں بڑھانے کے اقدام کو بہترین قراردیا ہے اور اس پر ڈٹ گئے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہے ، حلقے میں سے آنے والے لوگوں اور ملازمین کا خرچہ بھی اٹھانا ہوتا ہے ،

اراکین پنجاب اسمبلی کے مطالبے پر بل پاس کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی سپیکر کا کہناتھا کہ کیا جو پہلے پیکج تھا اس میں لاہور میں گزار ہو سکتا ہے ، اس وقت ملکی حالات کو دیکھ لیں ، معیشت کی حالت ٹھیک نہیں ہے ، ڈالر کہاں پہنچ گیا ہے ، ان حالات میں ایک ممبر کی عزت دار طریقے سے تنخواہ بڑھ جائے تو وہ گزار کر سکتا ہے ۔

صحافی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے تنخواہوں میں اضافے پر بیان پر رد عمل دینے کیلئے کہا گیا تو دوست مزاری نے کہا کہ میں نے عمران خان کا ٹویٹ نہیں دیکھا ہے جس پر صحافی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس پر مایوسی کا اظہار کیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی غلط اقدام نہیں ہے اور میں اسے غلط اقدام نہیں سمجھتا ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، جنرل زبیر محمود حیات

جمعرات مارچ 14 , 2019
: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی جب کہ نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم تھامے رکھنا ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: