ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ، وزیراعظم نے ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر شدید مایوسی ہوئی ہے ، پاکستان میں خوشحالی واپس آئے تو ایسے اقدام کا جواز بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں ہیں ، یہ اقدام اٹھانا ناقابل دفاع ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کیا گیا جس کے بعد اراکین اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 83 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔ بل کے مطابق بنیادی تنخواہ 18 ہزار سے بڑھا کر 80 ہزار روپے کر دی گئی ہے جبکہ ڈیلی الاﺅ نس ایک ہزار سے چار ہزار روپے، ہاﺅس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے ہو اور یوٹیلیٹی الاﺅنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے پر ڈٹ گئے

جمعرات مارچ 14 , 2019
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کے اضافے کے بل کی منظوری پر مایوسی کا اظہار کیا تاہم اب پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر تنخواہیں بڑھانے کے اقدام کو بہترین قراردیا ہے اور اس پر ڈٹ گئے ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: