ای سی سی نے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

جن اشیائے خور و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے ان میں آٹا، گھی، خوردنی تیل، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کھجور، چاول، چینی، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات سمیت 19 آئٹمز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محکمہ ڈاکخانہ کے اندرون ملک ڈاک کے نئے نرخ مقرر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے وفات پا جانے والے ملازمین کے ورثاء کے لیے گرانٹ اور اکتوبر تا دسمبر 2018 تنخواہ، گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے بجٹ اور قومی مالی شمولیت پروگرام کیلئے ساڑھے 7 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ، وزیراعظم نے ناقابل یقین بیان جاری کر دیا

جمعرات مارچ 14 , 2019
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے پر […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: