این آئی سی ایل کرپشن کیس ،سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2 ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2 ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدالتی حکم پر عملدآمدکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ محسن حبیب نیب بھی میں پیش ہوچکا ہے ،نیب نے ملزم کو چائے پلائی بسکٹ کھلائے اور بھیج دیا،سپریم کورٹ نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیاتھا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ملزم ای سی ایل میںنام کے باوجود بھاگ گیا تھا۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اب کیا گارنٹی ہے وہ نہیں بھاگے گا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ متعلقہ حکام سے محسن حبیب کی روانگی کاریکارڈ لینگے ،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ لانچ میں فرار ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ محسن حبیب نے ملی بھگت سے مہنگی زمین فروخت کی ،دوسرے مرکزی ملزم ایاز نیازی کو سزا ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2 ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدالتی حکم پر عملدآمدکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کیس کی مزید سماعت دوہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پرصوبائی ووفاقی حکومت سے جواب طلب

بدھ مارچ 13 , 2019
لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک قرضوں اور وی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پر صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا اور5 مئی تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بیرون ملک قرضوں اوروی آئی پی پروٹوکول کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس امین الدین نے درخواست […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: