برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی امیدوں پر ایک بار پھر پانی پھر گیا

برطانوی پارلیمنٹ نے ایک بار پھر بریگزٹ ڈیل کو مسترد کردیا۔

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ مکمل ہوگئی ہے جس میں تھریسامے کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی ارکان پارلیمان نے بریگزٹ ڈیل کو 149 ووٹوں سے مسترد کردیا۔ ڈیل کی مخالفت میں 391 اور حق میں 242 ووٹ آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں بھی بریگزٹ ڈیل پر تھریسامے کو پارلیمنٹ میں 230 ووٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں ڈیل کے حق میں 202 اور مخالفت میں 432 ووٹ پڑے تھے۔

پہلی ووٹنگ میں ناکامی کے بعد تھریسامے نے بریگزٹ ڈیل میں ترمیم کرکے پارلیمنٹ سے رجوع کیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

این آئی سی ایل کرپشن کیس ،سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2 ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

بدھ مارچ 13 , 2019
سپریم کورٹ آف پاکستان نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں مرکزی ملزم محسن حبیب کو 2 ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے عدالتی حکم پر عملدآمدکرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں این آئی سی ایل کرپشن کیس […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: