سپریم کورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کیخلاف نظرثانی درخواستیں مستردکردیں

)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کیخلاف نظرثانی کی درخواستیں مسترد کردیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نظرثانی کے نام پرالیکشن پردوبارہ حملے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فٹ بال فیڈیشن کے انتخابات کیخلاف نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ الیکشن سے کوئی مسئلہ ہے تواسے چیلنج کریں،

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہوا،الیکشن اعتراضات پرعدالت میں تفصیلی بحث ہوئی،نظرثانی کے نام پرالیکشن پردوبارہ حملے کی کوشش کی گئی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اصل مسئلہ فیصل صالح حیات کاہے،فیصل صالح حیات عہدے سے الگ نہیں ہوناچاہتے۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ نظرثانی درخواست کافیصل صالح حیات سے تعلق نہیں،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جواعتراض ہے اسے متعلقہ فورم پر اٹھائیں۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ ایک درخواست فیصل صالح حیات کیخلاف بھی ہے،فیصل صالح حیات آج بھی خودکوصدرظاہرکرتے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کوئی شکایت ہے توفیصل صالح حیات کیخلاف فوجداری کارروائی کریں،سپریم کورٹ نے تمام نظرثانی درخواستیں مستردکر دیں ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

حادثے کے بعد بھارت نے بھی اپنے طیارے گراﺅنڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ مارچ 13 , 2019
ایتھوپین طیارہ حادثے کے بعد بھارتی ایوی ایشن نے بھی فوری طور پر اپنے تمام 737 بوئنگ میکس 8 طیارے گراونڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایتھوپیا ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ 737 میکس 8 گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جہاز کے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: