23 مارچ کی پریڈ میں چین اور ترکی کے کونسے جنگی ہتھیار حصہ لیں گے اور کون کون سے ملک سے مہمان آئیں گے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کا انعقاد کیا جارہاہے جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیںجبکہ ان کے علاوہ عمان کے سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے، آ

ذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا گیاہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں پریڈ میں آذربائیجان، بحرین،سعودی عرب،سری لنکا کے دستے شریک ہونگے اور یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ”پاکستان زندہ باد“ہوگا۔

میجرجنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان ، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کوالیفائر مرحلے میں زلمی اور گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

بدھ مارچ 13 , 2019
پاکستان سپرلیگ4 کے کوالیفائر مرحلے میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی اور ہارنے والی ٹیم کو […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: