برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے تجارتی خسارے میں 11 فیصد کمی

گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال جولائی سے فروری تک تجارتی خسارے میں 11 فیصد تک کمی آئی ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 11 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 24 ارب 19 کروڑ ڈالرز تھا جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 21 ارب 52 کروڑ ڈالر رہا۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے فروری تک ملکی برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 2 فیصد اضافے کے ساتھ 15 ارب 11 کروڑ ڈالرز رہیں اور اس دوران درآمدات 6 فیصد کمی سے 36 ارب 63 کروڑ ڈالرز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں برس صرف فروری میں تجارتی خسارہ 20 فیصد کمی سے 2.3 ارب ڈالر رہا، برآمدات میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.54 فیصد کمی ہوئی اور ملکی برآمدات ایک ارب 88 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔ جنوری میں 2 ارب 43 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئی تھیں، فروری میں درآمدات 12 فیصد کمی سے 4.1 ارب ڈالر رہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

لاہور میں اسکول سے نکالنے پرطالبعلم نے خاتون ٹیچر کو قتل کردیا

بدھ مارچ 13 , 2019
سندر کے علاقہ میں طالب علم نے چھریوں کے وارکرکے خاتون ٹیچر کو قتل اور اسکی بہن کوزخمی کردیا۔ لاہور کے علاقے سندر میں میٹرک کے طالب رضوان کی ایک خاتون ٹیچر سے دوستی ہوگئی۔ اس بات کا اسکول کی سینئر ٹیچر شگفتہ کو بھی پتہ چل گیا جس پر […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: