گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا تاہم ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے موٴثر اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں دنیا میں اپنا لوہا منوایا، پاکستان نے عالمی اعزازات اور کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا، وقت کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے شعبوں میں تنزلی آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کھیلوں کے شعبے کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ہم پر حکومت کرنے والوں کو پروا ہی نہیں تھی کہ ملک کا پیسا کہاں لگ رہا ہے، گزشتہ حکومتوں نے قوم کا پیسہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا تاہم ملک میں کھیلوں کی بہتری کیلئے موٴثر اقدامات کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے، پاکستان نے کھیلوں میں ہمیشہ شاندار روایات قائم کیں، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں میں خواتین کو شامل کرنا ضروری ہے، خواتین نے کھیل کے شعبے میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کھیلوں سے مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیاں پیدا ہوتی ہیں، نئی نسل کے لیے اسکرین کا استعمال کم اور کھیلوں کے مواقع بڑھانا ہوں گے جب کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے کھیلوں کا انعقاد نہایت ضروری ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو جاری کردیا

بدھ مارچ 13 , 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: