معاشی ترقی کیلئے خطے میں امن کی ضرورت ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں عالمی لیڈرزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں 25 ممالک کے 60 وفود کواس کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں، میں یورپی یونین، یورپین پارلیمنٹ کے تعاون کا شکر گزار ہوں، 26 مارچ کو موگیرینی پاکستان تشریف لارہی ہیں اوریورپی یونین اورپاکستان کے مابین اسٹریٹیجک شراکت داری پر مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تحریک انصاف کوتبدیلی کیلئے ووٹ دیا، عوام نے روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کیا اورپانچ سالہ مدت کے اختتام پر آپ تبدیلی دیکھیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد سیاسی مقاصد کیلئے جنگی ماحول پیدا کیا، وزیراعظم عمران خان نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام جماعتیں آگے آئیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ترجیح اقتصادی بحالی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی یہاں رہیں اورانہیں اقتصادی ترقی کے بہترین مواقع میسرہوں اوروہ اپنے پاکستانی ہونے پرفخرکرسکیں، ہمیں بہت سے اقتصادی چیلنجزکا سامنا ہے اور ہم ان سے باخبر ہیں جب کہ ہمیں اداروں کے انحطاط کا ادراک ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ 6.6 فیصد معاشی خسارہ، 10 سال میں قرضہ کے بوجھ کا کئی گنا بڑھنا، بیرونی سرمایہ کاری میں مستقل کمی اوربے روزگاری، 1/3 آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنا یہ وہ تمام چیلنجزہیں جن کا ہم پچھلے چھ ماہ سے مقابلہ کررہے ہیں، ان تمام منفی عوامل سے نمٹنے کیلئے اور اقتصادی بحالی کیلئے وزارت خارجہ میں ہمارا اولین فوکس معاشی سفارت کاری پر ہے، ہمیں اپنے معاشی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے خطے میں امن کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہمارے خطے کی تعمیروترقی کے لئے ناگزیر ہے اس لیے ہم مستقلاً افغان امن عمل کے لیے سہولت کار کا ادا کررہے ہیں، مشرقی سرحد پر ہماری حکومت شروع سے امن اور مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. چین کے ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز بھی اسی زمرے میں آتا ہے تاکہ ہم خصوصی اقتصادی زونز قائم کریں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا فروغ ہو۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پچھلے ادوارمیں میٹرو جیسے بڑے منصوبے شروع کر کے قرضے میں ڈوبی ہوئی معیشت پرسبسڈیز کا بوجھ لاد دیا گیا، سعودی عرب کے ساتھ 20 ارب کے معاہدے کرنا بھی ہماری اقتصادی بحالی کی طرف قدم ہے، مہاتیر محمد جلد پاکستان تشریف لا رہے ہیں ہم ان کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم بہتراور نئے پاکستان بنانے کیلئے پوری ایمانداری اورتندہی سے کوشاں ہیں اور انشاءاللہ ہم کامیاب ہوں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایل این جی اسکینڈل میں نیب کو شواہد فراہم کروں گا، شیخ رشید

بدھ مارچ 13 , 2019
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان سے اجازت لینے کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف رشوت لینے کے شواہد پیش کریں گے۔ انہوں نے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: