پاکستان میں انٹرنیشنل میڈیا واپس آنا شروع ہوگیا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل میڈیا واپس آنا شروع ہوگیا ہے، ترکی کے شہریوں کو پاکستان میں ویزہ فری انٹری دی جائے گی۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نریندر مودی نے الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کرنے کی بہت کوشش کی لیکن پاکستانی میڈیانے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ پلوامہ واقعے کے بعد پاکستان کو پوری دنیا میں پذیرائی ملی جبکہ بھارت تنہاہواہے۔پاکستان سے انٹر نیشنل پریس دوسرے ملکوں میں چلی گئی تھی لیکن پاکستان میں بین الاقوامی میڈیااب واپس آرہاہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم جمعرات کو ویزہ پالیسی کااعلان کریں گے، 55 ممالک کے شہریوں کو ایئر پورٹ پر ویزہ جاری کیاجائے گا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں برصغیر کے مسلمانوں اور ترک عوام کا آپس میں تاریخی رشتہ ہے، ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ ترکی پاکستان کی ویزہ فری فہرست میں شامل ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شمالی کوریا کی معمولی کوتاہی بڑی تباہی کا سبب بن سکتی ہے: مون چنگ اِن

بدھ مارچ 13 , 2019
شمالی کوریا کی طرف سے کوئی ممکنہ راکٹ حملہ، ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں جاری ڈپلومیسی کے لئے تباہی ثابت ہو سکتا ہے: مون چنگ اِن جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کوئی ممکنہ راکٹ حملہ، ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: