شہرہ آفاق عالمی فیشن برانڈ نے پہلی بار حجاب متعارف کرادیا

دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے امریکا کے عالمی فیشن ہاؤس ’مائیکل کورس‘ نے پہلی بار مسلم خواتین کے لیے حجاب متعارف کرادیا۔

مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کا دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرایا ہے جب کہ یورپ سمیت امریکا کے چند ممالک میں مسلمان خواتین کے لباس اور خصوصی طور پر حجاب کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مائیکل کورس کی جانب سے حجاب کو متعارف کرائے جانے کو مسلمان خواتین کی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، ساتھ ہی خیال کیا جا رہا ہے کہ اب تنگ نظر حجاب سے متعلق اپنے خیالات پر نظر ثانی کریں گے۔

مائیکل کورس سے قبل دنیا کے دیگر معروف برانڈز ’ڈولس اینڈ گبانا‘ (ڈی اینڈ جی) نائیکی، ڈکاتھ لان اور ڈیور‘ جیسے برانڈز بھی حجاب متعارف کرا چکے ہیں۔


مائیکل کورس نے پہلی بار حجاب کو متعارف کرایا ہے—

دلچسپ بات یہ ہے کہ مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کو متعارف کرایا ہے جب کہ گزشتہ ماہ 27 فروری کو فرانسیسی فیشن ملبوسات تیار کرنے والے برانڈ ’ڈکاتھ لان‘ نے فرانس میں حجاب کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈکاتھ لان نے صرف فرانس میں ہی حجاب کی فروخت بند کردی تھی۔

ڈکاتھ لان کا شمار اسپورٹس ملبوسات تیار کرنے والی ان کمپنیوں میں ہوتا ہے جن کا شمار خواتین کے بہترین ملبوسات تیار کرنے والے برانڈز میں ہوتا ہے۔

کچھ دن قبل ڈکاتھ لان نے حجاب کی فروخت روک دی تھی

ڈکاتھ سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ملبوسات میں خواتین کا حجاب ہی ہے جو مختلف کھیل کھیلنے والی خواتین پہنتی ہیں۔

ڈکاتھ لان کا حجاب نہ صرف اسپورٹس خواتین بلکہ عام خواتین اور خصوصی طور پر نوجوان عرب خواتین شوق سے پہنتی ہیں اور یہ کمپنی مراکش سمیت دیگر مشرق وسطیٰ ممالک میں حجاب فروخت کرنے والی بڑی کمپنی بھی ہے۔

اب مائیکل کورس کی جانب سے حجاب کو متعارف کرائےجانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈکاتھ لان بھی فرانس میں حجاب کی فروخت کا دوبارہ آغاز کرے گی۔

ایماریٹس ویمن ویب سائٹ کے مطابق مائیکل کورس نے حجاب کو موسم گرما کی نئی کلیکشن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔

حجاب کو مشرق وسطی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا

مائیکل کورس نے سمر 2019 کے لیے نہ صرف حجاب بلکہ مختلف ڈیزائن کے خواتین کے مکمل لباس بھی متعارف کرائے ہیں۔

مائیکل کورس کی جانب سے متعارف کرائے گئے حجاب کو عرب انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے حجاب کو متعارف کراتے ہی فوری طور پر مشرق وسطی ممالک میں فروخت کے لیے پیش بھی کردیا۔

مائیکل کورس کا یہ حجاب ایک ایسے وقت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے جب کہ مسلمانوں کے لیے سب سے مقدس ماہ کا درجہ رکھنے والے رمضان المبارک کا آغاز ہونے والا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعظم عمران خان سے جرمن وزیر خارجہ کی ملاقات

منگل مارچ 12 , 2019
وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان آئے ہوئے جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: