پنجاب حکومت کا ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف نوعیت کے کاموں کیلئے ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں میں ای ٹینڈرنگ سسٹم جلد متعارف کرادیا جائے گا اور ای ٹینڈرنگ سسٹم مرحلہ وار پروگرام کے تحت محکموں میں نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری ٹھیکے ایوارڈ کرنے میں شفافیت آئے گی

اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا اور ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف ہونے سے قومی وسائل عوام پر خرچ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہر سطح پر شفافیت لا رہی ہے اور ہمارے اس اقدام سے ٹھیکوں میں قومی وسائل کی خردبرد ختم ہوگی، نئے مالی سال سے تمام محکمے مکمل طورپر ای ٹینڈرنگ سسٹم کے تحت ٹھیکے دینے کے پابند ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دیہی آبادی کو سہولت دینے کیلئے ’’نیا پاکستان، منزلیں آسان‘‘ کے تحت دیہات میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی،ماضی کے برعکس پسماندہ اضلا ع میں سڑکوں کی تعمیرکیلئے تین گنا زیادہ ترقیاتی فنڈز مختص کئے جارہے ہیں اور ہر ضلع کے دیہات میں آبادی کے تناسب سے مساوی ترقیاتی فنڈفراہم کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت،انرجی،صنعت،کان کنی اورسیاحت کے فروغ کیلئے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی اورپنجاب کے شہروں کو سی پیک سے مواصلاتی طورپر منسلک کرنے کیلئے دورویہ شاہراہیں اوررابطہ سڑکیں بنائی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کو پالیسی ریفارمز اور سٹینڈرڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا

کہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہو گی اور ابتدائی طورپر صوبہ بھر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سڑکوں کی تعمیر کے 11منصوبوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس کے تحت میانوالی تا چکوال دورویہ سڑک،جھنگ کبیر والا اورخانیوال اور اوکاڑہ کو ایم فور سے منسلک کرنے کیلئے سڑکیں بنائی جائیںگی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شہرہ آفاق عالمی فیشن برانڈ نے پہلی بار حجاب متعارف کرادیا

منگل مارچ 12 , 2019
دنیا بھر میں فیشن کے حوالے سے منفرد شہرت رکھنے والے امریکا کے عالمی فیشن ہاؤس ’مائیکل کورس‘ نے پہلی بار مسلم خواتین کے لیے حجاب متعارف کرادیا۔ مائیکل کورس نے ایک ایسے وقت میں حجاب کا دیدہ زیب ڈیزائن متعارف کرایا ہے جب کہ یورپ سمیت امریکا کے چند […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: