سرکاری حج سکیم کے تحت1لاکھ 7ہزار سے زائد خو ش نصیبوں کے ناموں کا اعلان ہو گیا

حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کردی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار پائے، 80 سے 90 سال عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، بزرگ خاتون عازمین کے ساتھ 2 معاونین بھجوائے جائیں گے۔سرکاری حج سکیم کے تحت پنجاب سے سب سے زیادہ ایک لاکھ 8 ہزار 6 درخواستیں آئیں جب کہ سندھ سے 49 ہزار 343، خیبرپختونخوا سے 40 ہزار 752 اور بلوچستان سے 10 ہزار 258 درخواستیں موصول ہوئیں۔

کشمیر سے 2 ہزار 316، فاٹا سے 4 ہزار 314 اور گلگت بلتستان سے 2 ہزار 422 درخواستیں آئیں۔وزارت مذہبی امور کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 16 ہزار 623 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے مرد عازمین کی ایک لاکھ 23 ہزار700 اور خواتین کی 92 ہزار923 درخواستیں ملیں۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے

جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی اسکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کیے گئے ہیں اور حاجیوں کو قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ قرعہ اندازی مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کی گئی جو آج رات تک مکمل ہوگی جب کہ خوش نصیبوں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پنجاب حکومت کا ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل مارچ 12 , 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف نوعیت کے کاموں کیلئے ٹھیکوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: