جے ایف 17 کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایئر چیف

پاکستان کے دفاع کی اہم کڑی جے ایف 17 تھنڈر کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے ذریعے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی ساختہ یہ جدید ترین میزائل طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل دن اور رات کے اوقات میں اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ مارشل مجاہد انور خان نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر کو ملکی سطح پر تیار جدید میزائل سے لیس کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا تجربہ عظیم سنگ میل ہے،

یہ تجربہ سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے دشمن نے ہم پر جارحیت مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سرکاری حج سکیم کے تحت1لاکھ 7ہزار سے زائد خو ش نصیبوں کے ناموں کا اعلان ہو گیا

منگل مارچ 12 , 2019
حکومت نے سرکاری سکیم کے تحت حج پر جانے والوں کے لیے قرعہ اندازی کردی جس میں ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے بتایا کہ مسلسل تین سال سے ناکام 12 ہزار عازمین بغیر قرعہ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: