جلالپورپیروالا : تھانہ صدر پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

جلالپورپیروالا(محمد جمشید . نمایندہ خصوصی ) جلالپورپیروالا تھانہ صدر پولیس نے نواحی علاقے موضع وچھ سندیلہ میں چند روز قبل قتل ہونے والے 20سالہ نوجوان محمد احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا

سفاک قاتلوں میں سگا بھائی ، بیوی اور سالا شامل ہیں ایس پی صدر کی دیگر پولیس آفیسران کے ہمراہ پریس کانفرنس۔

ایس پی صدر ملتان مہر ربنواز تلہہ نے ڈی ایس پی جلالپورپیروالا جام سلیم اختر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد بھٹی کے ہمراہ تھانہ صدر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل 3مارچ کو نواحی علاقے موضع وچھ سندیلہ میں قتل ہونے والے 20سالہ نوجوان محمد احمد کے قاتل تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر لیے گرفتار ہونے والوں میں مقتول کا سگا بھائی محمد آصف،اسکا سالا محمد عنصر اور بیوی رعیسہ بی بی شامل ہیں ایس پی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ مقتول کا بھائی محمد آصف اپنی بھابی پر بری نظر رکھتا تھا جو اس کی حوصلہ افزائی کرتی تھی تینوں ملزمان باہم صلاح ہوکر قتل کی منصوبہ بندی کی اور ملزمان اور عنصر نے تیزدھار آلے سے محمد احمد کاگلہ کاٹ کرہلاک کردیا یہ قتل پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا میں اس شاندار کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر ارشد بھٹی،ہومیو سائیڈ ٹیم اور دیگر تمام اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس موقع پر مقتول کے والد محمد بلال،نمبردار علاقہ نیاز سندیلہ،سابق ممبر ضلع کونسل ملک عزیز رسول سندیلہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مالی سال 20-2019 کے لئے خیبرپختونخوا کے بجٹ کا ابتدائی خاکہ تیار

منگل مارچ 12 , 2019
خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال 20-2019 کے بجٹ کے لیے ابتدائی خاکہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت بجٹ کا مجموعی حجم 606 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جو جاری مالی سال سے 42 ارب کم مالیت کا ہے۔ ابتدائی خاکے کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی بجٹ […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: