ماڈل ایان علی کا وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کی توسط سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں ایان علی نے موقف اختیار کیا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے ٹرائل عدالت پیش ہونا چاہتی ہوں اور بے گناہی ثابت کرنے کے لیے کسٹم عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

ایان علی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ کسٹم عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔

خیال رہے کہ کسٹم عدالت نے حکم کے مسلسل پیش نہ ہونے پر ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

23 جنوری 2019 کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملزمہ ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔

یاد رہے کہ ایان علی پر 5 لاکھ ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام کے تحت کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا تھا۔

کرنسی اسمگلنگ کیس

یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب دورانِ چیکنگ ان کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد انہیں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا جس کے بعد ان کے خلاف کسٹم کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی اور کسٹم کے عبوری چالان میں انہیں قصوروار ٹھہرایا گیا۔

بعد ازاں ایان علی نے راولپنڈی کی کسٹم عدالت اور لاہور ہائی کورٹ میں اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی، جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی دوسری درخواست کا فیصلہ ماڈل کے حق میں آیا جس کے بعد انہیں عدالت کے حکم پر جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6،6 فی لیٹراضافہ

پیر اپریل 1 , 2019
حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6، 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جب کہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تجویز کر دیا پیٹرول کی […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: