جرمن وزیرخارجہ کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات،خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جرمنی کے وزیرخارجہ ہائیکو ماس نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پلوامہ واقعہ کے بعد ہندوستان کی طرف سے دراندازی اور اس کے نتیجے میں خطے میں امن و امان کی کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے یہی وجہ ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو انڈیا کے حوالے کیا

جرمن وزیر خارجہ کی طرف سے دونوں ممالک کو اپنے معاملات بذریعہ مذاکرات حل کرنے پر زور دیا گیا۔ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون اور سرمایہ کاری میں فروغ پراتفاق بھی کیا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا اتحادیوں سے ملاقات کا فیصلہ،آج چودھری شجاعت ملاقات کرینگے

منگل مارچ 12 , 2019
وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ،وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقات میں تحفظات دور کریں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آج صدر(ق)لیگ چودھری شجاعت کی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی جس میں مرکزمیں (ق) لیگ کو ایک […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: