کراچی سمندر کے ساحل پر نوجوان جوڑے کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کہاں تھی اور انہیں کیا سزا دی گئی ہے ؟

کراچی ( ظفر عالَم مالک . نمایندہ خصوصی ) سمندر کے ساحل پر جانے والے نوجوان جوڑے کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر پر نوجوان جوڑا ٹہل رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار آیا اور اس نے جوڑے سے نکاح نامہ طلب کیا اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے زیادہ تنگ کرنے پر نوجوان لڑکے نے ویڈیو بنانا شروع کر دی

جس پر اہلکار مشتعل ہو گیا اور اس نے نوجوان لڑکی کے ساتھ ہی ہاتھا پائی شروع کر دی اور لڑکے کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے اپنی بندوق تک سیدھی کر لی ۔

جوڑے کی جانب سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جو کہ تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اعلیٰ حکام تک اپنے اہلکاروں کی کارکردگی پہنچ گئی اور پھر معلوم ہوا کہ ان کی تو ڈیوٹی ہی ساحل پر نہیں تھی بلکہ یہ خصوصی طور پر پلان بنا کر وہاں جوڑوں کو تنگ کرنے اور غنڈہ گردی کیلئے آئے تھے ۔

ایس پی کلفٹن سہائے عزیز کا کہنا تھا کہ جوڑے کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ احمد خان کی ڈیوٹی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تھی جبکہ اے ایس آئی ذوالفقار سیکیورٹی ٹو میں تعینات تھا اور دونوں اہلکار اپنی اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر سی ویو چلے گئے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جھوٹی گواہی پرملزم بری ہوجاتے ہیں اورالزام عدالتوں پرآتا ہے، چیف جسٹس

منگل مارچ 12 , 2019
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ جھوٹی گواہی پرملزم بری ہوجاتے ہیں اورالزام عدالتوں پر آتا ہے۔ سپریم کورٹ میں قتل کے مقدمے کے دوران جھوٹی گواہی سے متعلق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ گواہ […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: