ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوگئے

پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر اور قلت آب کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے عوام دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں عطیات کا ذخیرہ 10 ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جب کہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1105342096574218240/photo/1

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایس پی صدر ملتان کی جلال پور میں کھلی کچہری، شکایات کے ازالے کے لیے احکامات جاری

منگل مارچ 12 , 2019
جلالپورپیروالا( محمد جمشید . نمایئندہ خصوصی ) جلال پور پیر والہ میں ایس پی صدرملتان مہر رب نواز تلہ نے سوموار کو جلال پور کا دورہ کیا اور تھانہ صدر جلال پور اور نواحی قصبہ خان بیلہ میں قائم پولیس چوکی میں کھلی کچہریوں میں لوگوں کی شکایات سن کر […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: