شاہ محمود کو دہشتگروں کیخلاف موثر کارروائی کا کہا : امریکی مشیر قومی سلامتی

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جیش محمد سمیت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے۔ جان بولٹن نے خطے میں امن کےلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔

جان بولٹن نے کہا وہ اور وزیر خارجہ پومپیو شمالی کوریا کی قیادت کے ساتھ انتہائی اہم مذاکرات میں مصروفیات کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے سبب دونوں ممالک کی قیادت سے رابطے میں رہے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

شاہ محمود نے جان بولٹن کو بھارت میں ہونے والے انتخابات کے پیش نظر جارحانہ عزائم کے ممکنہ خدشات سے بھی آگاہ کیا۔ جان بولٹن نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا امریکا خطے میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان حکومت کے اقدامات کو سراہتا ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ کو جیش محمد سمیت پاکستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کیخلاف موثر کاروائی کےلئے کہا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں کہا پاکستانی وزیر خارجہ نے تمام دہشت گرد عناصر کیخلاف موثر کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکا کی پاکستان کو ڈو مور کے مطالبے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کامعاملہ ، حکومت 53 کروڑ برآمد کرنے میں کامیاب ، مزید7 ارب کی ریکوری کا امکان

منگل مارچ 12 , 2019
بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کے معاملے پروفاقی حکومت کاریکوری یونٹ 53 کروڑروپے برآمدکرنے میں کامیاب ہو گیاجبکہ آئندہ چندماہ میں 7 ارب روپے سے زائد کی مزید ریکوری کاامکان ہے۔ بیرون ملک سے غیرقانونی دولت واپس لانے کے معاملے پروفاقی حکومت کے ریکوری یونٹ نے 53 کروڑروپے […]

کیلنڈر

دسمبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
%d bloggers like this: