ملتان سلطانز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد کیا واقعی شاہد آفریدی کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ وہ اگلے برس بھی پی ایس ایل کھیلیں گے۔

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل سیزن 4 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کی اور پیر کے روز لاہور قلندرز کے خلاف آخری میچ کھیلا۔ مذکورہ دونوں ٹیمیں ہی پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ میچ کا اختتام ہوا تو شاہد آفریدی نے پورے سٹیڈیم کا چکر لگایا اور مداحوں سے بھی ملے۔ شاہد آفریدی کے گراﺅنڈ میں چکر لگانے کے باعث یہ چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ شاید وہ کرکٹ سے مکمل طور پر ریٹائر ہورہے ہیں۔

میچ کے بعدشاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کی تو ان سے ایک صحافی نے اسی حوالے سے سوال پوچھا۔ بوم بوم نے اس سوال کے جواب میں واضح کیا کہ وہ کرکٹ نہیں چھوڑ رہے ۔ ’میں نے کرکٹ نہیں چھوڑی، ابھی پی ایس ایل چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اگلے سال پتا نہیں کس ٹیم کی جانب سے کھیلوں گا‘۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد اچھے کپتان ہیں ان سے اچھی توقعات ہیں، ورلڈ کپ میں سینئرز کو موقع ملنا ضروری ہے، شعیب ملک قوم کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ سابق کپتان نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا مکی آرتھر کو ڈریسنگ روم میں اپنا مزاج ٹھنڈا رکھنا چاہیے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شاہ محمود کو دہشتگروں کیخلاف موثر کارروائی کا کہا : امریکی مشیر قومی سلامتی

منگل مارچ 12 , 2019
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ جیش محمد سمیت پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے۔ جان بولٹن نے خطے میں امن کےلئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: