پشاور ایئرپورٹ سے منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی

باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اہلکاروں نے بھاری مقدار میں منشیات بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے بحرین جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ جس کی بین الاقوامی مالیت کروڑوں روپے ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق مردان سے ہے اور یہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایئرپورٹ سے پکڑی گئی منشیات کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

پیر مارچ 11 , 2019
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے 2 ڈاکٹرز کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ان […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: