وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی نواز شریف سے جیل میں ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے 2 ڈاکٹرز کے ہمراہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

ان کے ہمراہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 2 پروفیسر ڈاکٹرز بھی نواز شریف سے ملے۔ پروفیسر ندیم ملک اور پروفیسر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا میڈیکل چیک اپ کیا اور ادویات میں تبدیلی کی تجویز دی۔

ڈاکٹرز نے نواز شریف کو ایکسرسائز سائیکل فراہم کرنے کی بھی تجویز دی جس پر وزیر اعلیٰ نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ایکسر سائز سائیکل فراہم کی جائے گی۔ کوٹ لکھپت جیل میں مریم نواز کے مطالبے پر ایک ہیلتھ یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے جس میں تین کارڈیالوجسٹ 3 شفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کشمیر کی تحریک آزادی کو ظلم وجبر سے نہیں روکا جاسکتا

پیر مارچ 11 , 2019
قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرنے کہاہے کہ مودی سرکار نے الیکشن میں کامیابی کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا ہے، بھارت سرکار کو انسانی جانوں کی فکر نہیں وہ خطہ میں خطرناک کھیل کھیلنا چاہتے ہیں،2 ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ سے تباہی ہوگی,بھارت کو اپنے پروپگینڈہ کے حوالے […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: