ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل کے کراچی میں ہونے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز کے 191 رنز کےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے14 اوورز میں دو وکٹوں پر 129 رنز بنا لیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے، کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 190 رنز بنائے جس میں اوپنر بابر اعظم 56 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ منرو 30، لیونگسٹن5، انگرم 24 اور ڈنک 18 رنز بنا کرپویلین لوٹے، افتخار احمد 44 اور عماد وسیم 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 2، سہیل تنویر،محمد نواز اور فواد احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس میچ کے لیے کراچی کنگز نے دو تبدیلیاں کی ہیں،سہیل خان اور بین ڈنک کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ گلیڈی ایٹرز نے اعظم خان کی جگہ انور علی کو شامل کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں کھیلنے پر خوشی ہورہی ہے ، اسٹیڈیم شائقین سے بھرا ہوا ہے امید ہے ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہوم کراؤڈ کے سامنے کھیلنا خوش آئند ہے۔

واضح رہے کراچی کنگز کو پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے کے لیے صرف ایک جیت درکار ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بھارت میں اپریل سے مئی تک عام انتخابات کا اعلان

پیر مارچ 11 , 2019
بھارتی الیکشن کمیشن نے ملک میں 11 اپریل سے 19 مئی تک 6 ہفتوں میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا جہاں کروڑوں افراد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندرا مودی اپنی دوسری مدت کے لیے گاندھی اور نہرو کے سیاسی وارث راہول گاندھی کے مدمقابل […]

کیلنڈر

نومبر 2020
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
%d bloggers like this: