پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ یونائیٹڈ کے نام

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ توڑ دیا۔

لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ اور ممکنہ طور پر چھوٹے باؤنڈری سائز کا یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔

اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے باؤلرز کے لیے ایک بھیانک خواب ثابت ہوا۔

اننگز کے آغاز میں شاہین آفریدی نے خطرناک لیوک رونکی کو آؤٹ تو کردیا لیکن دوسرے اوپننگ بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ کے بلے کو روکنے میں ناکام رہے جنہوں نے سنچری اسکور کی۔

ان کے علاوہ چڈوک والٹن اور آصف علی نے بھی لاہور قلندرز کے باؤلرز کو بے بسی کی تصویر بنالیا اور چھوٹی باؤنڈری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی بارش کردی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز بنائے جو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

یونائیٹڈ سے قبل یہ ریکارڈ لاہور قلندرز کے ہی پاس تھا جس نے رواں سیزن ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے یہ کارنامہ اپنے نام کیا تھا۔

ملتان سلطانز نے قلندرز کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا جسے اے بی ڈی ویلیئرز اور ڈیوڈ ویزے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت حاصل کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے تھے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری

پیر مارچ 11 , 2019
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: